علی ظفر کی پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:
معروف گلوکارعلی ظفر نے اپنے پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل کردی۔
اپنے مختصروڈیوپیغام میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارکا کہنا ہے کہ کل نئے قذافی اسٹیڈیم کی اوپننگ ہے، افتتاحی تقریب کے دوران میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا، سب پہنچیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور اسے 117 دنوں کی ریکارڈ ممدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعد کل ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کے علاوہ آئمہ بیگ اور عارف لوہار بھی پرفارم کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم
پڑھیں:
چینی صدر نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت کریں گے
بیجنگ : نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب جمعہ کو صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقد ہوگی۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، برونائی کے سلطان حسن البلقیہ، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، ، تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا اور جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر وو وان سک سمیت غیرملکی رہنما شرکت کریں گے۔ چائنا میڈیا گروپ افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر کرے گا جب کہ شنہوا نیٹ اسے تصاویر اور متن کے ساتھ براہ راست نشر کرے گا۔اس سے قبل 7 تاریخ کی دوپہر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لیے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔