کراچی، جشن انوار شعبان و یوم شہداء پاکستان بمناسبت برسی شہید مظفر کرمانی پر اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی حقیقی معنی میں مرد میدان تھے، جو اخلاص، بصیرت، شعور و آگہی کے ساتھ ہمیشہ میدان میں وارد رہے اور بلآخر حقیقی مرد میدان کی مانند آگاہانہ طور پر شہادت کو گلے لگایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ناصران امام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی و شہید نظیر عباس کی 24ویں برسی کی مناسبت سے یوم شہداء پاکستان کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاک شو کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر عمران عبداللہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ یوم شہداء پاکستان کی تقریب میں شہید مظفر کرمانی کے خانوادہ سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں معروف اہلسنت نعت و منقبت خواں عمران میر نقشبندی نے خصوصی طور بارگاہ اہلبیتؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی انتہائی شجاع انسان تھے، ان کی اہم خوبی حقیقی نظریہ اسلام کو لوگوں تک جرأت کے ساتھ پہنچانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی نے دین کی اساسی تعلیمات پر کام کیا، شہید مظفر کرمانی فوراً سمجھ جایا کرتے تھے کہ علماء کرام کیا کہہ رہے ہیں اور کس نقطہ پر کام کرنا معاشرے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی روایتی انداز سے بالاتر ہوکر میدان عمل میں حاضر رہنے والے خوجہ اثنا عشری کمیونٹی کی پہلی شخصیت تھے۔
مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ مرد میدان وہ ہوتا ہے جو اپنے محدود دائرے سے باہر نکل کر مشکلات کیلئے آمادہ رہے اور میدان عمل میں ہمیشہ حاضر رہتا ہے، شہید مظفر کرمانی حقیقی معنی میں مرد میدان تھے، جو اخلاص، بصیرت، شعور و آگہی کے ساتھ ہمیشہ میدان میں وارد رہے اور بلآخر حقیقی مرد میدان کی مانند آگاہانہ طور پر شہادت کو گلے لگایا۔ یوم شہداء پاکستان کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی مولانا سید علی مرتضی یوم شہداء پاکستان
پڑھیں:
ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز: لبرٹی چوک یادگار شہدا آمد، خراج عقیدت پیش کیا
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ جان کا نذرانہ دے کر حق خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہداء کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعلی نے شہداء کشمیر کے لئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے لئے دعا بھی کی۔ لبرٹی چوک کی تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نمائش کی گئی۔ لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کئے گئے۔ کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی۔ لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار کردہ نغمہ بھی پیش کیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندان اور دیگر متعلقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پرنس کریم آغا خان کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔