سی ڈی اے ریفرنڈم میں مزدور یونین چوہدری یسین گروپ نے میدان مارلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
سی ڈی اے ریفرنڈم میں مزدور یونین چوہدری یسین گروپ نے میدان مارلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ نے میدان مار لیا
ریفرنڈم میں چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ نے6282ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ایمپلائز یونین پاشا گروپ انتخابی نشان ببرشیر نے 3406،لیبریونین امان اللہ گروپ نے 304اور ورکرزفیڈریشن شباب بخاری گروپ نے 232ووٹ حاصل کیے،جیت کے موقع پر ستارہ مارکیٹ میں جشن کا سماں تھا
اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی،انھوں نے کہا کہ آج کی جیت مزدوروں کی جیت ہے اور مزدور دشمن ٹولوں کا سی ڈی اے کے غیور ملازمین نے صفایا کر دیا ہے اور اب انشا ا للہ پہلے کی طرح اب بھی مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریفرنڈم میں مزدور یونین یسین گروپ سی ڈی اے گروپ نے
پڑھیں:
یورپی کمیشن کا امریکہ پر جوابی ٹیرف میں 90 دن کی تاخیر کا اعلان
برسلز: یورپی کمیشن کی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر 90 روزہ وقفے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے جوابی ٹیرف کے نفاذ میں بھی 90 دن کی تاخیر کا اعلان کر دیا ہے۔
کمیشن کی صدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تجارتی کشیدگی سے بچنے کے لیے مذاکرات کو ایک اور موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو تمام رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے، مگر فی الحال ہم نے ان اقدامات کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین نے امریکہ پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے یورپی اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف لگانے کے جواب میں کیا گیا تھا۔
جن امریکی اشیاء پر یہ ٹیرف عائد کیا جانا تھا ان میں مرغی، چاول، مکئی، پھل، میوے، لکڑی، موٹرسائیکلیں، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، پینٹنگز اور برقی آلات شامل ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق زیادہ تر متاثرہ مصنوعات ری پبلکن اکثریت رکھنے والی امریکی ریاستوں میں تیار کی جاتی ہیں، جس سے اس اقدام کے سیاسی اثرات بھی نمایاں ہو سکتے ہیں۔