Daily Ausaf:
2025-04-19@07:35:18 GMT

14 فروری کو چھٹی کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کےموقع پر 14 فروری بروز جمعہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

مریم نواز نےطالبعلموں کوبڑی خوشخبری دید ی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، یورپی ملک نے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا، یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران کیا گیا،جہاں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

اسکالر شپ کا مقصد ہونہار پاکستانی طلباء کی مدد کرنا ہے اور ہنگری کے جاری تعلیمی تبادلہ پروگرام کا حصہ ہیں۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے پہلے ہی 1,700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پیٹر سیجارتو نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کو ایک مخلص پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے اور پاکستانی پیشہ ور افراد کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسحاق ڈار نے اسکالرشپس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان سے طلباء کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپوز حاصل کرنے اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے تعلیم، تجارت اور سفارت کاری جیسے شعبوں میں ہنگری کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یہ اعلان پاکستان اور ہنگری کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر سامنے آیا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، صنعت اور ثقافتی تبادلے کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔
مزیدپڑھیں:مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر

متعلقہ مضامین

  • یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری
  • تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
  • محکمہ تعلیم بلوچستان کا 29 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کا عزم، 372 غیر حاضر اساتذہ نوکری سے فارغ
  • اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل شہری کی والدہ بچوں کی تعلیم کیلئے فکرمند
  • ایسٹر ؛ مسیحی برادری کیلئے چھٹی کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سندھ کے اعلان کے باوجود سائٹ کے ملازمین عید سے قبل ملنے والی تنخواہ سے تاحال محروم
  • تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونیوالی سینیٹ نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
  • تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
  • کراچی :کل چھٹی کا اعلان
  • کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا