ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
مقررین نے مظلوم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور آزادی کشمیر تک کشمیریوں کیساتھ ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ملتان، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے مظلوم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور آزادی کشمیر تک کشمیریوں کیساتھ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی مظالم اور ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوایا جائے۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری عوام
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 کی منسوخی کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں اور طاقت کے بل بوتے پر ان کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے حق خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔