ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6فروری2025ء) پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی میں یوم یکجہتی کشمیر 2025 کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور حق خودارادیت کے لیے ان کی سات دہائیوں پر محیط جدوجہد کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے مطالبے سے نہیں روک سکتے۔ سفیر پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سمیت ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرے گا۔ تقریب میں کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا، بھارتی مظالم کی مذمت کی اور حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام کی حالت زار پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، ان کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا رہے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا ہے، بھارت کا غیر قانونی قبضہ کشمیری عوام کی آزادی کے راستے میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کا حل چاہتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بن کر ان کی جدو جہد کا حصہ رہے گا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق ہے،کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے، تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر علاقے میں پائیدار امن کا خواب حقیقت میں نہیں بدل سکتا۔\932

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب
  • پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، شیری رحمان
  • وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا: سرفراز بگٹی
  • قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، ان کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام
  • خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے: سرفراز بگٹی
  • پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
  • کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
  • یوم یکجہتی کشمیر؛ پاک فوج کا کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین