کراچی میں ڈمپرز کیخلاف ایکشن لینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وزیر ایکسائز سندھ کہا کہ سڑکوں پر غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلسل حادثوں کے بعد کراچی میں ڈمپرز کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات دے دیئے گئے۔ سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کراچی میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے کہا کہ شہر میں تمام غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈاکوؤں کیخلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں، وزیر داخلہ سندھ
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس نے سندھ کے عوام کےلیے جرائم پیشہ عناصر سے لڑنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمور میں شام کے بعد کوئی سڑک پر نہیں آسکتا تھا اب روڈ بحال کردیا ہے۔
ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کافی کامیابیاں ملی ہیں، سکھر اور گھوٹکی میں جرائم کم ہوئے ہیں۔
لاڑکانہ میں وزیرداخلہ سندھ اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں کچے میں جاری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔