Nawaiwaqt:
2025-02-06@15:48:51 GMT

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے مالدیپ کے ہم منصب کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے مالدیپ کے ہم منصب کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طاہر شمشاد مرزا سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم حلمی کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ ملاقات میں پاک مالدیب عسکری قیادت کا دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، اور عسکری رابطوں اور مشترکہ اقدامات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق  میجر جنرل ابراہیم حلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لیں گے :محسن نقوی 

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی نے دورہ چین کے موقع پر چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر کئے جانے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ پیرا ملٹری فورسز کے لئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کیلئے تعاون سمیت پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چین سے پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے، ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے اوربیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملاقات میں وزیر داخلہ نے جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

وکلا کی گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا، حیدرآباد کے چار ایس ایچ اوز نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیدی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی تعلقات ومشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
  • صدرزرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات،مختلف معاہدوں پردستخط
  • صدر پاکستان کی چینی ہم منصب سے ملاقات
  • صدر مملکت کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات، علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف علی زرداری کا بیجنگ میں عظیم ہال کا دورہ، چینی ہم منصب سے ملاقات
  • چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لیں گے :محسن نقوی 
  • صدر آصف علی زرداری کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت
  • چیئرمین بزنس مین پینل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثار کا وفد کے ہمراہ سیکریٹری سہیل افضل اور جوائنٹ سیکریٹری محمدمنصف سے ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو