بھارتی فوج کالڑاکاطیارہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو تجربہ کار پائلٹس نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے کھیت میں گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں دو تجربہ کار پائلٹس موجود تھے جو طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں پائلٹس نے پیراشوٹس کی مدد سے چھلانگ لگائی تاہم ناہموار زمین پرگرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ میراج 2000 تھا جو بالا کوٹ کے 2019 سمیت کئی اہم آپریشن میں استعمال ہوا تھا۔
خیال رہے کہ فروری 2019 میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا اس کے لڑاکا طیارے نے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں ایک مدرسے پر بمباری کی ہے۔
بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے میں مدرسے میں موجود ایک ٹریننگ سینٹر کو تباہ کردیا گیا تھا تاہم بھارت اپنے اس دعوے کے ثبوت پیش نہیں کرسکا تھا اور عالمی تحقیقاتی اداروں نے بھی اس دعوے کو مسترد کردیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ
پڑھیں:
سال 2025 کا پہلا کیس رپورٹ پتوکی نومولود بچے کی کوڑے کے ڈھیر سے نعش برآمد، ہسپتال پتوکی منتقل
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) سال 2025کا پہلا کیس رپورٹ پتوکی نومولود بچے کی کوڑے کے ڈھیر سے نعش برآمد ہسپتال پتوکی منتقل۔(جاری ہے)
تحصیل پتوکی میں امروز 5فروری 2025کو صبح دس بجے کے قریب تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ شاد مان کالونی نزد گورنمنٹ کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک روز عمر کے نومولود بچے کی کوڑا کے ڈھیر پر نعش پڑی تھی نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے میں کامیا ب ہوگئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کوریسکیو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا تاحال پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی شہریوں نے نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔