Daily Mumtaz:
2025-04-15@06:48:42 GMT

اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بایومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بایومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جعلی اسٹیمپ پیپر کے سدباب کے لیے اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بایو میٹرک ویریفکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسٹیمپ وینڈرز کو بایو میٹرک ویریفکیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بایو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بایو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بایو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا، جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا، جبکہ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے کئی فراڈ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
عرفان میمن کے مطابق اسٹیمپ پیپرز کے اوپر موجود بایو میٹرک سلپ سے ویریفکیشن کا عمل بھی آسان ہے اور بایو میٹرک ویریفکیشن کے بعد شہری محفوظ ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حج 2025 کے موقع پر عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی حج اسکیموں کا شکار نہ ہوں اور صرف سرکاری طور پر منظور شدہ لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ہی حج کی بکنگ کریں۔

وزارت نے زور دیا کہ تمام مقامی عازمین (سعودی شہریوں اور رہائشیوں) کیلئے حج آپریٹرز کی تصدیق کیلئے سرکاری ویب سائٹ www.haj.gov.sa کا استعمال کریں۔

متحدہ عرب امارات (UAE) کے شہری awqaf.gov.ae پر منظور شدہ حج آپریٹرز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی عازمین کیلئے دو اہم طریقے بتائے گئے ہیں، اہل ممالک کے افراد hajj.nusuk.sa کے ذریعے نُسُک پلیٹ فارم پر منظور شدہ کمپنیوں سے بکنگ کریں۔

جن ممالک کا نُسُک میں اندراج نہیں، وہ اپنے مقامی حج کمیٹی یا کمیشن سے منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز (HGO) کی فہرست حاصل کریں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ہر حاجی کو حج ویزا صرف سرکاری چینلز کے ذریعے حاصل کرنا چاہیے، جو یا تو متعلقہ ملک کے حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہوگا یا نُسُک پلیٹ فارم سے۔


 

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
  • حکومت پاکستان نے ایرانی حکومت کے سامنے 8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ اٹھایا ہے، ایاز صادق
  • ججز ٹرانسفر کیس، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد، 3ججز کو نوٹس جاری کردیے
  • ڈاکٹر شاہنواز کیس میں نامزد ایس ایس پی کو اہم تعیناتی مل گئی
  • وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف
  • جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
  • امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا
  • اقدام قتل، جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان کی سیشن عدالت طلبی پر اہم پیش رفت
  • پشاور، میٹرک امتحان میں بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر کے پی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
  • موقع پرست سرداروں، جعلی کامریڈوں ،دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ