اے ایس ایف میں بھرتی کا ٹیسٹ، دوڑ کے دوران امیدوار جان کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی، اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں فزیکل ٹیسٹ جاری تھا اس دوران دوڑ کا مرحلہ آیا۔ دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی، اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
فائل فوٹوکمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔