عامر خان دو شادیوں کی ناکامی کے بعد کس کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 59 سالہ اداکار بنگلورو سے تعلق رکھنے والی گوری نامی خاتون کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں، جن کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی ساتھی کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملوایا ہے، اور یہ ملاقات خوشگوار رہی، جو ان کے اس تعلق کو سنجیدگی سے لینے کی علامت ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)
عامر خان نے اپنی نئی محبت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، اور نہ ہی ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔ تاہم اگر افواہیں درست ثابت ہوتی ہیں، تو یہ خبر ان کے مداحوں کے لیے حیران کن ہوگی کیونکہ وہ پہلے ہی اپنی دو ناکام شادیوں کے بعد اداکارہ فاطمہ خان کے ساتھ تعلق کیلئے مشہور تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)
یاد رہے کہ عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے، جنید خان اور ایرا خان ہیں۔ 2002 میں ان کی علیحدگی ہو گئی۔ بعد ازاں 2005 میں انہوں نے فلمساز کرن راؤ سے شادی کی، اور 2011 میں ان کے ہاں بیٹا، آزاد راؤ خان پیدا ہوا۔ تاہم 2021 میں عامر اور کرن نے علیحدگی اختیار کر لی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’شاہ رخ خان ورزش کی ترغیب دے رہے ہیں‘، عامر خان اور شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل
گزشتہ روز عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم ’’لوویاپا‘‘ کے پریمیر پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا۔ فلم کی اسکریننگ میں شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی جن کا استقبال عامر خان نے کیا اور انہیں گلے لگا لیا۔
عامر خان اور شاہ رخ خان کی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جسمانی فٹنس کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں بتا رہے ہیں کہ وہ کتنے اچھے لگ رہے ہیں، عامر خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان انہیں دوبارہ ورزش شروع کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں پھر سے جم شروع کر رہا ہوں‘۔
Aamir Khan is complimenting Shah Rukh Khan on his body fitness and telling him how good he looks and that SRK is inspiring him to start working out again pic.twitter.com/c6CRxuZAEA
— sohom (@AwaaraHoon) February 5, 2025
وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان نیلی شرٹ اور ڈینم میں نظر آئے جبکہ عامر خان نے اس موقع پر کُرتا اور دھوتی پینٹ پہن رکھی تھی۔ بعد ازاں شاہ رخ خان نے جنید خان کو گلے لگایا اور ان کی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فلم کی اسکریننگ میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی تاہم تینوں خانز ایک ساتھ تصویر نہ بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے گوری خان کو برقع پہننے اور نماز پڑھنے کا کیوں کہا؟
یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور جنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کی خصوصی اسکریننگز جاری ہیں، جن میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، دھرمیندر اور ریکھا جیسے ستارے پہلے ہی شرکت کر چکے ہیں۔
فلم ’لوویاپا‘ میں ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے، جس میں شادی سے پہلے جوڑے کو موبائل تبدیل کرنے کے بعد مختلف راز افشا ہونے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ فلم 7 فروری کو ریلیز ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’لوویاپا‘ بالی ووڈ جنید خان سلمان خان شاہ رخ خان عامر خان