حرا مانی کے رقص پر رجب بٹ کو پیسے لٹاتے دیکھ کر صارفین شدید برہم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا لیکن گانے کی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید بھی جاری ہے۔
اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کا نیا گانے کچھ عرصے سے خبروں میں تھا، اور گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی حرا مانی اور رجب بٹ کی چٹ پٹی باتیں بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔
را مانی نے شوٹنگ سیٹ پر رجب بٹ سے فرمائش کی تھی کہ ’’مجھے امیر بنادو‘‘۔ اور رجب بٹ نے بھی حرا مانی کو یوٹیوب چینل کھولنے پر لاکھوں سبسکرائبرز گفٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: حرا مانی کی رجب بٹ سے انوکھی اپیل، رجب نے بڑا تحفہ دینے کا اعلان کردیا
اور اب دونوں کا گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کی ویڈیو پر سخت تنقید کررہے ہیں کیونکہ انھیں حرا مانی کا گانے میں کردار ایک آنکھ نہیں بھایا ہے۔
حرا مانی نے اس گانے کی ویڈیو میں ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رجب بٹ ایک گینگسٹر ہیں۔
حرا مانی کے رقص کے دوران رجب بٹ اس پر پیسے لٹا رہے ہیں۔ حرا مانی کو رقاصہ کے روپ میں دیکھ کر صارفین تلملا اٹھے اور ان مناظر پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس گانے کے گلوکار حمزہ ملک ہیں اور اس گانے کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرن جوہر کی درخواست پر اکشے کمار نے ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی تاریخ آگے بڑھا دی
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی بہت زیادہ منتظر فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز اب اپریل 2025 کے بجائے اگست 2025 میں ہوگی۔
یہ فلم سبھاش کپور کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے اور قانونی طنز و مزاح پر مبنی ہے۔
ذرائع کے مطابق، کرن جوہر نے اکشے کمار سے درخواست کی کہ وہ اپنی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز کو آگے بڑھا دیں تاکہ ان کی پروڈکشن ’کیسری 2‘ کو 18 اپریل 2025 کو ریلیز کیا جا سکے۔ اکشے نے خوش دلی سے اس درخواست کو قبول کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق، کرن جوہر کی ایک اور فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور اب یہ 2025 کے دوسرے نصف حصے میں ریلیز ہوگی۔
دھرما پروڈکشن اور اکشے کمار کی فلموں کی ریلیز ڈیٹس میں مسلسل تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور جلد ہی نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔