اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پولیس اہلکاروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے حملے میں زخمیوں ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلدی صحت یابی کیلئے دعاکی اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں جلد کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں امن کے قیام کے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیکر قومی اسمبلی

پڑھیں:

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور اسرائیلی مظالم کے حوالے سے اراکین نے گفتگو کی اور اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں بربریت رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اور تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نو میں کردار ادا کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکی جائے، یہ ایوان ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ساٹھ ہزار فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے باوجود بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیل جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ یہ ایوان اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتا ہے، قومی اسمبلی نے متفقہ طورپر فلسطینیوں کی حمایت جبکہ اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • سپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پراظہار تعزیت
  •  امریکی وفد نے عمران کا ذکر نہیں کیا : ایاز صادق تھی : ترجمان قومی اسمبلی : بتا چکے نہیں ملی : بیرسٹر گوہر
  • جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں نے افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال کیا، امریکی اخبار کا انکشاف
  • بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر نے رضامندی کے باوجود عشائیہ میں شرکت نہیں کی،ترجمان قومی اسمبلی
  • امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا: سردار ایاز صادق
  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، سپیکر ایاز صادق
  • قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور
  • فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • حکومت پاکستان نے ایرانی حکومت کے سامنے 8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ اٹھایا ہے، ایاز صادق
  • اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔