پنجاب حکومت نظام صحت کی بہتری کےلئے بنیادی اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر صحت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں 2025سے 2034 تک کی نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پالیسی کےلئے وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈی نیشن اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم بھی موجود تھے۔
وفد میں ڈاکٹر سمین صدیقی اور ڈاکٹر سیفی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت اور وفد کے درمیان میڈیکل ایجوکیشن، نرسنگ شعبہ کی بہتری، پیشنٹ سیفٹی، انفیکشیئس ڈیزیزز اور کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب حکومت نظام صحت کی بہتری کےلئے بنیادی اقدامات کر رہی ہے۔(جاری ہے)
میڈیکل ایجوکیشن کی بہتری کےلئے پہلے دن سے کام کر رہے ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ایچ آر کی جدید تربیت انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعلی کا چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، ڈائیلاسز پروگرام اور سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی سرکاری طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ کو فروغ دے رہے ہیں۔ تمام ڈی ایچ کیوز اور آر ایچ سیز کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے۔ نرسنگ شعبہ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔ نرسنگ میں ایم ایس این کروا رہے ہیں اور پی ایچ ڈی کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے تمام نرسنگ کالجز کے ہوسٹلز کی تزئین و آرائش کروائی گئی ہے۔ حال ہی میں 3000 نرسوں کی بھرتی کی گئی ہے۔ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔لاہور اور سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں پیشنٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہر مریض کا محفوظ اور بہتر علاج ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں انفیکشیئس ڈیزیزز کی روک تھام کے لئے شعبے قائم کریں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر بھی کام کر رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرنے والا ہر منصوبہ حکومت پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری ہسپتالوں میں خواجہ سلمان رفیق کی بہتری نے کہاکہ رہے ہیں
پڑھیں:
سینئر ججوں کو نظرانداز کرکے جونیئر کی تعیناتی نظام انصاف پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، بیرسٹر سیف
حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دے دی۔
اپنے ایک بیان میں حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، ملک پر دہائیوں سے مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے، جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلا، صحافی اور سیاستدان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔