چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی صدرآصف علی زرداری کے ساتھ بات چیت کی ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، قریبی اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے، روایتی دوستی کو فروغ دینے اور چین پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچ سکے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کو مزید مربوط کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے “اپ گریڈڈ ورژن” کی تعمیر کرنے، شاہراہوں، ریلوے اور بندرگاہوں جیسے بڑے منصوبوں کی تعمیر کو منظم انداز میں فروغ دینے اور زراعت، کان کنی، نئی توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کو بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پاک چین دوستی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، فنانس، عوام کے ذریعہ معاش اور عوامی اور ثقافتی شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اپنے ہاں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کو خوش آمدید کہتا ہے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بھی بیجنگ میں پاکستانی صدر زرداری کے ساتھ بات چیت کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین پاکستان کی تعمیر کے ساتھ کرنے کے کے لئے
پڑھیں:
صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، چینی سفیر
ایک ہزار پاکستانی گریجویٹس کو چین بھیجنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی اور مختلف امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تیزی سے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جس کا عملی مظاہرہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ کامیاب دورہ چین اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے زرعی تعاون سے واضح ہے۔ ایک ہزار پاکستانی گریجویٹس کو چین بھیجنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی اور مختلف امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، اور چین کی سفارتی پالیسی کا مقصد دوستانہ اور شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے چینی سفیر نے بتایا کہ اس کے تحت اب تک 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی جا چکی ہے، جس سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک انتہائی اہم دن ہے، کیونکہ 1000 پاکستانی زرعی گریجویٹس اعلیٰ تعلیم و تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں۔ انہوں نے چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اپنے حالیہ دورہ چین میں انہوں نے زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں کی جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی سے وہ بے حد متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے زرعی گریجویٹس کو تربیت کے لیے چین بھیج کر پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ان طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ٹیکنالوجی اور تحقیق کے ذریعے زراعت میں غیر معمولی ترقی کی ہے، اور اب پاکستانی طلبہ بھی چین میں تربیت حاصل کر کے واپس آ کر اپنے کسانوں کو جدید زرعی معلومات فراہم کریں گے۔