سانپ سے منسوب سال میں چین کی معیشت کا شاندار آغاز
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بیجنگ :رواں سال جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں کھپت کا زبردست رجحان نظر آیا ہے ۔ چین کے داخلی ٹرپس 501 ملین اور مجموعی سفری اخراجات 677.002 بلین یوآن رہے ، جو بالترتیب 5.9 فیصد اور 7.0 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے۔
ملک میں داخل ہونے اور باہر جانے والے ٹرپس میں سال بہ سال 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔ باکس آفس آمدنی اور فلم بینوں کی تعداد نے بھی ریکارڈز قائم کئے ۔یوں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کی کنزیومر مارکیٹ نے سانپ سے منسوب سال میں چین کی معیشت کے لئے ایک اچھا آغاز کیا ہے۔چینی معیشت کی ترقی سے دنیا بھی مستفید ہو رہی ہے۔ دنیا کی آبادی کے پانچویں حصے نے کسی نہ کسی شکل میں ان تعطیلات کا جشن منایا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر ، غیر ملکیوں نے جشن بہار کے اشعار لکھنا سیکھے ہیں ، ڈمپلنگ بنائے ہیں اور اسپرنگ فیسٹیول گالا کا انتظار کیا۔
چین کی جانب سے محصولات میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث نیوزی لینڈ کا پھل کیوی ، چلی کی چیری، آسٹریلوی لابسٹرز اور مختلف ممالک کی اشیا ء نئےچینی سال کے “گفٹ باکس ” میں شامل رہیں ۔ ویزے کی سہولت جیسی پالیسیوں کی وجہ سے سرحد پار سفر میں عالمی سطح پر تیزی آئی ہے۔ تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے چین آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 2024 کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چینی سیاحوں نے دنیا بھر کے 2100 سے زائد شہروں کا سفر کیا ۔ امریکی ویب سائٹ “ٹریول اینڈ ٹورازم ورلڈ” کے مطابق اسپرنگ فیسٹیول کی مضبوط سیاحتی کھپت نے 2025 میں چین کی معیشت کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی ہے اور چینی مارکیٹ کی خوشحالی اس سال عالمی سیاحت کے فروغ کا تاریخی آغاز ہوگی۔جشن بہار کی اس کھڑکی کے ذریعے، دنیا نے ایک زیادہ کھلا چین دیکھا ہے اور چینی معیشت کی توانائی کا مشاہدہ کیا ہے ۔ نئے سال میں چین معاشی بحالی کو فروغ دینےاور دنیا کو فائدہ پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
کراچی:پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔
اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب مسرر رزاق آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے پیڈل کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں یہ کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
پیڈل کو عام طور پر ٹینس اور اسکواش کا امتزاج سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بیشتر قوانین ٹینس سے مشابہت رکھتے ہیں، تاہم چند اصول اسکواش سے بھی مستعار لیے گئے ہیں جو اس کھیل کو منفرد اور دلچسپ بناتے ہیں۔
نیشنل چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو پاکستان میں پیڈل کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور مستقبل میں مزید ٹورنامنٹس اور تربیتی پروگرامز کی توقع کی جا رہی ہے۔