WE News:
2025-04-13@15:30:25 GMT

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کس طرح قائم کیے جاسکیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کس طرح قائم کیے جاسکیں گے؟

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا طریقہ وضح کردیا گیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی درخواست کی فیس 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبک اس کی درخواست کی جانچ پڑتال کے لیے 15 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

100 سے 150 گاڑیوں کی پارکنگ اسپیس میں 3 چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جا سکیں گے۔ 5 سے 50 گاڑیوں کی پارکنگ اسپیس میں ایک چارجنگ اور 50 سے 100 گاڑیوں کی پارکنگ اسپیس میں 2 چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جا سکیں گے۔

الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشن لیول 2 کی سالانہ فیس 35 ہزار روپے، چارجنگ اسٹیشن لیول 3 کی سالانہ فیس 50 ہزار روپے، چارجنگ اسٹیشن لیول 4 کی سالانہ فیس 65 ہزار روپے اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشن لیول 5 کی سالانہ فیس 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید برآں چارجنگ اسٹیشن پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پہلی بار ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ایس او پیز کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ اسٹیشن چارجنگ اسٹیشن چارجنگ اسٹیشن کا طریقہ کار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ اسٹیشن چارجنگ اسٹیشن چارجنگ اسٹیشن کا طریقہ کار کی سالانہ فیس ہزار روپے

پڑھیں:

سونے کے نرخوں میں آج پھر بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی:

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں  میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3218 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی تولہ کا تاریخ ساز اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔

مقامی سطح پر سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 8573 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ
  • امریکی کمپنی ٹیسلا کا سعودی عرب میں آپریشن کا آغاز
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ
  • سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • سونے کے نرخوں میں آج پھر بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ
  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور میں پارکنگ پلازہ کا سنگ بنیاد رکھا
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا