ایس آئی ایف سی معاونت ،غیر ملکی سرمایہ کاری اضافے سی1.329ارب ڈالر تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کے بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری 20فیصد اضافے کے ساتھ 1.329ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری 20فیصد اضافے کے ساتھ 1.
(جاری ہے)
ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری میں ای کامرس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر، اور آن لائن سروسز شامل ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم کے تحت پاکستان ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبہ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا۔ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کی جانب پیشرفت جدید ٹیکنالوجی میں ترقی سمیت عالمی مہارت، جدت اور استحکام کا اہم ذریعہ ہے۔ منصوبے کا مقصد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھتا ہوا رجحان سرمایہ کاری میں مزید اضافے کے لیے خوش آئند ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غیر ملکی سرمایہ کاری سرمایہ کاری کے ایس آئی ایف سی کی جانب
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سرمایہ کاروں کی سونے میں انویسٹمنٹ کرکے اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے بڑھتے ہوئے رحجان سے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت یکدم 53 ڈالر کے مزید اضافے سے 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے 2لاکھ 99ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 158روپے بڑھ کر 2لاکھ 56ہزار 859روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 36روپے کے اضافے سے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 31.50روپے کے اضافے سے 2872 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔