آگرہ: بھارت کے شہر آگرہ میں ایک انوکھا اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل خریدنے کی درخواست کی، مگر جب شوہر نے اس کی فرمائش پوری نہ کی تو وہ پولیس تھانے پہنچ گئی۔

خاتون نے شوہر سے ہائی ہیل سینڈل کا مطالبہ کیا تھا، لیکن شوہر نے یہ فرمائش پوری نہ کی جس پر خاتون نے اس کے خلاف تھانے جا کر شکایت درج کرائی۔ پولیس اہلکاروں نے جب خاتون کی شکایت سنی تو وہ بھی ہنسی روک نہ پائے، تاہم پولیس نے معاملہ حل کرنے کے لیے شوہر کو بلایا۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے اس کی بیوی نے بھی ہائی ہیل سینڈل کی خواہش کی تھی، جسے اس نے پورا کیا، لیکن وہ سینڈل پہن کر سیر کرنے گئی اور گر کر زخمی ہوگئی تھی۔ اس وجہ سے وہ دوبارہ وہ سینڈل خریدنے سے انکار کر رہا تھا۔

پولیس نے دونوں کو سمجھا بجھا کر صلح کرائی اور میاں بیوی خوشی خوشی اپنے گھر واپس لوٹ گئے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

کراچی: مبینہ بد ترین تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل حاملہ خاتون کے اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ

ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔

ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی،انھوں نے کہا کہ جو کہ قتل میں ملوث ہے اسے فل الفورگرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی پاڑہ میں گھرسے20 سالہ خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی۔

خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کردی تھی گزشتہ روزمقتولہ خاتون کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے لیے ایدھی سردخانے پہنچے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی آٹھ ماہ قبل محمد تاج سےشادی ہوئی تھی اورعائشہ ان دنوں حاملہ تھی۔

مقتولہ کے کزن نے بتایا کہ وہ مچھر کالونی میں موجود تھے کہ انہیں کال موصول ہوئی کہ ان کی بہن کا انتقال ہو گیا ہے جب ہم وہاں پہنچے تو پولیس پہلے سے موجود تھی، بہن کی لاش کوایمبولینس کے ذریعے گھر سے اسپتال منتقل کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ان کہ بہن کوبدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، بہن کے گلے اور جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات واضح ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے جو بھی بہن کے قتل میں ملوث ہیں اسے فل الفورگرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کا کہنا ہےکہ خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ تدفن کے بعد پولیس سے رجوع کریں گے، اس کے بعد پولیس واقعے کاباضابطہ مقدمہ درج کرکےواقعےکی تفتیش کریگی۔

متعلقہ مضامین

  • اونچی ہیل والی سینڈل نہ دلانے پر خاتون شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئی
  • کراچی: مبینہ بد ترین تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل حاملہ خاتون کے اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ
  • سرگودھا، بچوں نے 80 سالہ والد کی 32 سال کی خاتون سے شادی کرادی
  • انڈیا کے مشہور ریئلٹی شو کیخلاف پولیس میں شکایت درج 
  • بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
  • شوہر کو گُردہ بیچنے پر مجبور کرنے والی بیوی رقم لے کر عاشق کے ساتھ فرار
  • بھارت میں ہوئی ایک ایسی شادی؛ آدھی رسومات ہال تو آدھی پولیس اسٹیشن میں
  • مظفر گڑھ: بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پر خاتون نے مقدمہ درج کروادیا
  • گوبر چوری کا الزام، خاتون نے دو بھائیوں کو تھانے پہنچا دیا