ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کر دی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونحوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد ی کی شدت برقرار ہے، چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بارش اور برفباری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف لاہور میں خنک ہواؤں کیساتھ دھیمی دھوپ بکھر گئی ،درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جائے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 245 ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں موسم اس وقت سرد ہے، پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،آج رات کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق کراچی شہر کا فضائی معیار بھی بدستور خراب ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے ،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔ کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں سر فہرست گلشن اقبال، دوسرے نمبر پر شاہرہ فیصل، تیسرے نمبر پر مائے کولاچی موجود ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات کا امکان ہے کے مطابق بارش کی کی گئی
پڑھیں:
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، رمضان میں موسم کیسا ہوگا؟
کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہر میں کل اور پرسوں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، منگل اور بدھ کی رات درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کی توقع ہے، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت نسبتاً گرم رہے گا جبکہ رات میں سمندری ہوا کی وجہ سے موسم خوشگوار رہے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ 20 مارچ کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں جب موسم کچھ گرم رہنے کا امکان ہے۔