مولانا سے شادی کروں گی، پھر پاکستان میں الیکشن لڑوں گی، راکھی ساونت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت ان دنوں پاکستان میں آنے اور شادی کرنے کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی مولانا سے شادی کرنے کے لیے مر رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل سے انٹرویو میں راکھی ساونت نے پاکستان آنے اور اپنی شادی کے علاوہ بھی مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2 دن کے لیے پاکستان آئی تھیں اور کسی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کو تیار، مگر کس شرط پر؟
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ کسی مولانا سے شادی کرنے کے لیے مر رہی ہیں، میری بہن ثنا خان نے بھی ایک مفتی سے ہی شادی کی ہے۔ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی مولانا قوی صاحب کو دیکھا نہیں ہے مگر ان کے نام میں ہی قوی ہے ، پھرانہوں نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’قوی صاحب! میرے لیے ایک کویتا لکھیں‘۔
پاکستانی اداکار دودی خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ بھی کسی مفتی سے کم نہیں ہیں، وہ ایک ماڈرن انسان نظر آتے ہیں مگر پکے نمازی ہیں۔ راکھی کا کہنا تھا کہ دودی خان کی پہلی شادی سے ان کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور انہیں لگتا ہے کہ دودی کی پہلی بیوی کو بھی اس پر اعتراض نہیں ہے۔
راکھی ساونت نے کہا کہ اسلام میں تو 4، 4 شادیوں کی اجازت ہے اور جب دودی خان شادی کرنا چاہ رہے ہیں تو انہوں نے بیوی سے اجازت لی ہو گی اور اگر نہیں لی تو وہ لے لیں گے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی شادی پاکستان میں اور ولیمہ ہندوستان میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ شادی سے انکار کیوں کردیا؟
پاکستان میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ ہانیہ عامر ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ ان کی شادی میں پرفارم بھی کریں گی۔ راکھی نے کہا کہ وہ سلمان، شاہ رخ اور عامر خان سے کہتی ہیں کہ ہانیہ عامر کو اپنی فلم میں ہیروئن بنائیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے راکھی ساونت نے کہا کہ ’ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، آپ جلدی جیل سے باہر آئیں، عوام کی خدمت کریں۔ اور وزیراعظم بن جائیں کیونکہ آپ سچے کھلاڑی تھے اور اچھے انسان ہیں‘۔ راکھی نے کہا کہ اگر عوام نماز میں اللہ سے دعا کریں کہ عمران خان جلد از جلد جیل سے چھوٹ جائیں، کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’جس کو ملنا ہے وہ لاہور آ جائے‘، بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل
راکھی نے کہا کہ اگر وہ کسی پاکستانی سے شادی کر لیتی ہیں اورانہیں پاکستانی پاسپورٹ مل جاتا ہے تو وہ پاکستان میں انتخابات لڑیں گی اور عوام کی خدمت کریں گی، انہوں نے عمران خان سے کہا وہ ان سے جیل میں ملنے آ رہی ہیں اور ان کے لیے کھانا لائیں گی۔ انہوں نے عمران خان سے پوچھا کہ وہ کیا کھانا پسند کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ دودی خان راکھی ساونت راکھی ساونت شادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ راکھی ساونت راکھی ساونت شادی راکھی ساونت نے پاکستان میں ا کے حوالے سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا نہیں ہے کے لیے
پڑھیں:
اپوزیشن قیادت کا ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، اس حکومت کو مستعفی ہو کر از سر نو انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی آئینی مدت پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی سینیئر قیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرا دیا۔ اسلام آباد میں اسد قیصر کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر اور شاہد خاقان عباسی نے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، اس حکومت کو مستعفی ہو کر از سر نو انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی آئینی مدت پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیئے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اسد قیصر کی رہائشگاہ پر اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سب جماعتوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملک میں نئے الیکشن کروائے جائیں۔ شاہد خاقان نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جاری فسطائیت کو ختم اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں آئینی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔