UrduPoint:
2025-04-13@16:40:36 GMT
ساہیوال ،ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے ، کمشنر ساہیوال
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور اب تک ڈویژن بھر کے228بازاروں میں سے175بازاروں سے تجاوزات ہٹادی گئی ہیں جن میں ضلع ساہیوال کے74میں سے52، ضلع اوکاڑہ کے101میں سے77اور ضلع پاک پتن کے53میں سے46بازار شامل ہیں۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 6042شٹرز ہٹائے گئے اور7570پکی تجاوزات کو گرایا گیا جبکہ291دوکانوں کو بھی سیل کیا گیا جن میں 152ضلع ساہیوال، 27ضلع اوکاڑہ اور112ضلع پاک پتن کی ہیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے مزید بتایا کہ واگزار کرائی گئی اراضی کا کل رقبہ 252کنال سے زائد ہے۔ جن میں سے23کنال ضلع ساہیوال، 150ضلع اوکاڑہ اور79ضلع پاک پتن سے متعلق ہے اور اگر ان واگزار کرائی گئی جگہ کی مالیت کا اندازہ لگایا جائے تو یہ 11ارب روپے کے قریب بنتی ہے ۔ مزکورہ جگہ سالہا سال سے ناجائز تصارف میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اس مہم کو بے حد سراہا ہے اور یہ اپنے منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔\378.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 900سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،8 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 9 ہزار600 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،7 ہزار زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 34 ہزار 780 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے 4 ہزار 900سے زائد ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار 800 سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،2ہزار 200 سے زائد کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 6 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافا ران بیگ نے کہا کہٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کارروائی جاری ہے ،صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوںنے کہاکہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔