پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے، قابل تجدید توانائی اور کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں 5000 ٹن یومیہ اضافے، پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون، کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کی کے پیداواری پلانٹ کے منصوبوں پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب بیجنگ میں ہوئی۔
منصوبے پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے۔
اس سے پہلے صدر مملکت صف زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی کیانگ Li Qiang سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر گفتگو بھی کی۔
حکومت نے ہوا بازی کی وزارت کو ختم کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چین کے
پڑھیں:
وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی تاکہ انہیں پاکستان نہ آنا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی تاکہ انہیں پاکستان نہ آنا پڑے۔ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک میں مقیم ہیں اور انہوں نے وہاں شبانہ روز محنت سے اپنا، خاندان اور ملک کے لیے نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، آپ ہمارے سروں کے تاج ہیں، بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا نام کمایا، ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کی خدمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کی جتنی بھی پذیرائی کریں وہ کم ہے، اس لیے نہیں کہ آپ اربوں ڈالر بھیج رہے ہیں، وہ آپ اپنی محنت عظمت اور دیانت سے بھیج رہے ہیں اور پاکستان کو درپیش فارن ایکسچینج کے چینلج کے گیپ کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، جو دل میں ہوتا ہے وہی بات ان کے زبان پر ہوتی ہے، اللہ کے کرم سے ان کے ہاتھوں میں پاکستان کا دفاع محفوظ ہے، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور جو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس آنکھ کو پاکستانی پاؤں تلے روند دیں گے۔