Jang News:
2025-02-06@12:42:18 GMT

پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی

---فائل فوٹو

مظفر گڑھ میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

دھی رانی پروگرام کے تحت کی جانے والی شادیوں میں جوڑوں کو 1 لاکھ روپے سلامی دی گئی اور جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

نئے شادی شدہ جوڑوں نے شادی میں مدد دینے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور: 20 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادی

پشاور میں 20 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔

پنجاب کے صوبائی وزیرِ سوشل ویلفیئر سہیل شوکت نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دھی رانی پروگرام بچیوں کے والدین کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے، ایسے پروگرام ظاہر کرتے ہیں کہ مریم نواز پنجاب کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ واقعی صوبے کی ماں بھی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جوڑوں کی اجتماعی شادی دھی رانی پروگرام

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی۔ ترجمان ایوان وزیر اعلیٰ کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی سکالر شپ سکیم کے لئے اہلیت کا یکساں معیار مقرر کر دیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی ہے جبکہ پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکیلئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ۔

پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کیلئے کم از کم65فیصداہلیت مقرر کر دی ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے،تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں،میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہوں ، ہونہار سکالر شپ کیلئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز یوم کشمیر پرمنعقدہ تقریب کے دوران علامتی یادگار شہدا پر پھول رکھنے کے بعد دعا کررہی ہیں
  • پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب ٹھہراؤ خوش آئند ہے، نواز شریف
  • مظفر گڑھ، دھی رانی پروگرام کے تحت 104 اجتماعی شادیوں کی بڑی تقریب
  • یومِ یکجہتیٔ کشمیر مکمل جذبے کیساتھ منایا جائیگا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کابینہ نے کم عمر میں شادی کے تدارک کے بل کو ڈیفر کر دیا
  • کینسر کے باعث ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی: مریم نواز
  • آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آئندہ چند ہفتے میں ہوگا
  • مریم نواز کی مقبولیت سے کچھ لوگ خوف زدہ ہیں‘عظمیٰ بخاری