وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کرتے ہوئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کردی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجو کیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے، لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔
مزید پڑھیں: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رواں برس اپلائی نہ کر سکنے والے طلبا کے لیے خوشخبری
مریم نوازشریف نے کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔ ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہر بچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ طلبہ کے لیے کسی بھی اسکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئرکے لیے ہونہار اسکالرشپ کی باضابطہ منظوری دی اور اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے طلبہ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لیپ ٹاپ اسکیم مریم نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ اسکیم مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف دیگر صوبوں کے طلبہ مریم نوازشریف لیپ ٹاپ اسکیم طلبہ کے لیے مریم نواز
پڑھیں:
پاکستا ن کو جس پستی کی طرفدھکیلاگیا تھا اس میں ٹھیراؤ آنا خوش آئند ہے،نوازشریف
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع کے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پرغور کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہناتھاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کااشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری
اورسرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمدکی علامت ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں اور اللہ تعالی اْن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اورمحنت سے اْس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ نوازشریف کی بیٹی ہونے کے ناطے زیادہ ذمے داری محسوس کرتی ہوں، مجھ پروزیراعظم شہبازشریف کی مثالی عوامی خدمت کے حوالے سے بھی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار سے متعلق ماضی کی روایت آگے بڑھارہے ہیں۔