اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ  نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔

وزیر اعظم  کی زیرِ صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وکلاء کی خدمات لی جائیں۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ میں دوسرے فلور سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر جاگری 

"جنگ " کے مطابق وزیرِ اعظم  نے کہا  کہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے۔بروقت ضروری اصلاحات سے معیشت بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہے، متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتہ  کیے بغیر تیز کیا جائے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے، قابل تجدید توانائی اور کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار میں 5000 ٹن یومیہ اضافے، پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون، کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کی کے پیداواری پلانٹ کے منصوبوں پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب بیجنگ میں ہوئی۔
منصوبے پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے۔
اس سے پہلے صدر مملکت صف زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی کیانگ Li Qiang سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر گفتگو بھی کی۔

حکومت نے ہوا بازی کی وزارت کو ختم کردیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
  • نجکاری کے عمل میں کسی قسم کا تعطل ناقابل قبول ہے، وزیراعظم
  • کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیراعظم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
  • پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط
  • نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدے
  • صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا نہیں، شرجیل میمن