چین اور تھائی لینڈ نے ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چین اور تھائی لینڈ نے ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سرکاری دورے پر آئی ہوئی تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا کے ساتھ بات چیت کی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔سفارتی تعلقات کے قیام کی گزشتہ نصف صدی سے دونوں ممالک نے ہمیشہ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔
چین تھائی لینڈ کےساتھ اپنی ترقیاتی حکمت عملی کو مربوط کرنے ، چین تھائی لینڈ ریلوے جیسے فلیگ شپ منصوبوں کو نافذ کرنے اور جلد از جلد چین – لاؤس – تھائی لینڈ رابطے کی ترقی میں مزید نتائج حاصل کرنے کے لئے تھائی لینڈ کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین تھائی لینڈ کی طرف سے آن لائن جوئے اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے اٹھائے گئے مضبوط اقدامات کو سراہتا ہے۔فریقین کو لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لئے مزید منصوبے قائم کرنے ہوں گے تاکہ چین اور تھائی لینڈ کے مابین دوستی نسل در نسل منتقل کی جاسکے۔ چین تھائی لینڈ کے ایل ایم سی کے شریک چیئرمین بننے کی حمایت کرتا ہے اور تھائی لینڈ کو برکس پارٹنر ملک بننے پر مبارکباد دیتا ہے۔ چین گلوبل ساؤتھ میں یکجہتی اور تعاون بڑھانے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔وزیراعظم شناوترا نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں تھائی لینڈ اور چین نے دوستانہ تعاون پر مبنی خصوصی تعلقات قائم کیے ہیں۔
تھائی لینڈ ون چائنا پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، رابطے، معیشت، تجارت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔تھائی لینڈ چین اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر قانون کے نفاذ پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے اور آن لائن جوئے اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک فراڈ سمیت سرحد پار جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور تھائی لینڈ
پڑھیں:
صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور گہری ’’ آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کیلئے چین کی مسلسل حمایت پر شکر گزار ہیں، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔