امریکا میں 1 لاکھ انڈے چوری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکا میں برڈ فلو وائرس کے پھیلا کے باعث چور 1 لاکھ انڈوں کو ایک ٹرک سے چرا کر لے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی پنسلوانیا میں یہ واقعہ سامنے آیا ۔امریکا میں آج کل برڈ فلو کے پھیلا اور قیمتوں میں اضافے کے باعث انڈوں کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔
(جاری ہے)
حکام کے مطابق یہ انڈے ایک کمپنی کے فارم کے تھے جن کو فرینکلین کانٹی سے چرایا گیا ہے، ان کی مالیت 40 ہزار ڈالرز کے قریب ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور ہم مقامی حکام کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اسے جلد حل کرنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
میرپورخاص پولیس نے چور اورچوری کاسامان برآمد کرلیا
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چودھری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس تکنیکی ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتا لگا لیا،رقم چوری کرنے والا اور کوئی نہیں خود فریادی کا بھتیجا زوہیب ولد ارشد آرائیں نکلا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا اور چوری شدہ رقم برآمد کرلی گئی. گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میرے چاچا والے رشتہ داروں کی شادی میں گئے ہوئے تھے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے گھر میں گھس کر الماری میں رکھی نقد رقم 18 لاکھ روپے چوری سے اٹھا لیے۔ دوسری جانب محمود آباد تھانے کی حدمیں جھگڑے کے دوران دکاندار آصف عباسی کو خنجر سے زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزم ارشاد عباسی کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیس درج کرلیا۔