امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 47 ہزار 552 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار 629 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے شہادتوں کی تعداد کم از کم 61 ہزار 709 بتائی ہے اور کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہزاروں افراد کو اب مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی زیر قیادت حملوں کے بعد اسرائیل میں کم از کم ایک زہار 139 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا ہے کہ
پڑھیں:
افواج پاکستان ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار، کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزادکشمیر
افواج پاکستان ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار، کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزادکشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
مظفرآباد(سب نیوز )وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نہ صرف ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، بلکہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔چوہدری انوار الحق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے اور کشمیر کی تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشن ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو پورا کرنا ضروری ہے۔
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیفاس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت میں کبھی کمی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ وزیراعظم پاکستان نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے مسائل کو اہمیت دی اور پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیریوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت کی بہتر پالیسیوں کے ذریعے کشمیر کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے، اور کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔