لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے لیے نئی پالیسی مرتب کر لی ہے، جس کے تحت گندم کی خریداری اب نجی کمپنیاں کریں گی۔پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ خوراک پنجاب گندم رکھنے کیلئے نجی کمپنیوں کو سرکاری گودام فراہم کرے گا۔

نئی پالیسی کے اعلان کے بعد محکمہ خوراک افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کی گندم کی خریداری کے عمل کو مزید فعال اور منظم بنانے کی کوشش ہے۔

محکمہ خوراک پںجاب اور وفاقی حکومت محکمہ پاسکو کو بند کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے، حکام کے مطابق فیصلہ محکمے میں کرپشن کے باعث کیا گیا۔دوسری جانب کسان اتحاد کے رہنما خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو کسان تباہ و برباد ہوجائیں گے۔
خام لوہے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، سریے کی قیمت میں اضافے کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گندم کی خریداری پنجاب حکومت

پڑھیں:

حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ

 وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروباراور زراعت قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قرضہ اسکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جاسکےگا، لیپ ٹاپ کے لیے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جب کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کےطلبہ لے سکیں گے۔اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لیے  ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جب کہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک روزگار  پر جانے والوں کو ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات  کے لیے 10 لاکھ روپےقرض دیا جائے، قرض کا دورانیہ 5 سال اور بینک ریٹ کائیبور پلس 3 فیصد ہوگا جب کہ قرض کی فراہمی 21 سے 45 سال تک کی افرادی قوت کے لیے ہوگی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، گندم کی خریداری نجی کمپنیاں کریں گی
  • اپوزیشن کا مضبوط اتحادقائم کرنے کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا نشے سے پاک مہم میں صحت یاب افراد کو روزگار دینے کا فیصلہ
  • ایجوکیشن پنجاب کا ہزاروں مزید خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ
  • میڈم چیف منسٹر ! (آخری قسط)
  • خیبرپختونخواہ حکومت کے بعد پنجاب حکومت کا بھی رمضان پیکج دینے کا فیصلہ
  • حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں، طلبہ کو لیپ ٹاپ کیلئے قرض دینے کا فیصلہ
  • حکومت کا بیرون ملک جانیوالوں اور لیپ ٹاپ کے خواہش مندوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ