اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پاکستان کی نوجوان کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فاطمہ احمد خان کو کم عمری میں کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔ قائمقام صدر نے نوجوان کراٹے کی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔اس موقع پر قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو تعریفی سند بھی پیش کی۔ فاطمہ احمد خان 10 ویں جماعت کی طالبہ ہیں، وہ جاپان اور ایران میں منعقد ہونے والوں مقابلوں سمیت مختلف کراٹے ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فاطمہ احمد خان پاکستان کی

پڑھیں:

حمزہ شہباز کی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

‏سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے پاکستانی اسکواش پلیئر نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دے دی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نور زمان آپ نے بہترین کھیل پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ایسے محنتی اور با صلاحیت نوجوان پاکستان کی پہچان ہیں۔نور زمان کی مستقبل کی کامیابیاں کے لئے دعاگو ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
  •   عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی 
  • یوسف رضا گیلانی کا نئے عالمی سماجی معاہدے کی تشکیل کی ضرورت پر زور
  • چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر
  • شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفاقی وزیر محمد یوسف سے ملاقات 
  • پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کی عالمی سطح پر تاریخی فتح ! یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین منتخب
  • پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23عالمی سکواش چیمپئن شپ جیت لی  
  • حمزہ شہباز کی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
  • علامہ شبیر حسن میثمی کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات
  • علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات