Jang News:
2025-02-06@11:39:16 GMT

8 فروری کو کیا ہوگا؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

8 فروری کو کیا ہوگا؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔

پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنی، حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اختیار بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے 2 مرتبہ تمام رکاوٹیں عبور کر کےڈی چوک پہنچا۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بلا کر سپورٹ فراہم کی اور فضول بیان دیا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بلا کر سپورٹ فراہم کی اور فضول بیان دیا۔

دوسری جانب لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 8 فروری 2024ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لوگوں نے ووٹ کسی اور کو دیا، فارم 47 پر کسی اور کو جتوا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فارم 45 پر فیصلہ ہونا شروع ہو تو حکومت کے 80 فیصد لوگ فارغ ہو جائیں گے، ری الیکشن کی بات کرنا حکومت کو تقویت پہنچانا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ہم سجمھتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں، کراچی میں لوگوں نے جماعت اسلامی یا پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن ایم کیو ایم کو جتوا دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے حافظ نعیم الرحم پی ٹی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور فارم 47 سے بھی آگے کی چیز ہیں، ترجمان جے یو آئی

عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی اور علی امین گنڈاپور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ 2024ء کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، امید ہے جلد ہی دوسرے صوبوں سے ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔

جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی جبکہ علی امین گنڈاپور بھی فارم 47 کی پیدوار اور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔ عبد الجلیل جان نے امید ظاہر کی کہ عمران خان شوکت یوسفزئی کے حالیہ بیان کی روشنی میں خیبر پختونخوا میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے: علی امین گنڈاپور
  • 8 فروری جلسہ، علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات
  • 8 فروری جلسہ؛ علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا 14 فروری کو لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور فارم 47 سے بھی آگے کی چیز ہیں، ترجمان جے یو آئی
  • بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے: علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کو احتجاج ماضی کے احتجاجوں سے کیسے مختلف ہوگا؟
  • علی امین گنڈا پور ویلنٹائن ڈے کس طرح منائیں گے، طریقہ بتادیا