اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں سابق وزرائے خزانہ شاہد جاوید برکی اورشمشاد اختر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران ملک کی معاشی ترقی، معیشت کے استحکام کی بحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہد جاوید برکی اور شمشاد اختر( جو مالی ومعاشی امور میں اپنی مہارت اور قیادت کے لیے معروف ہیں)نے اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں قیمتی آرا اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی معاشی بحالی کے حوالے سے کو ششوں میں تعمیری مشورے فراہم کیے۔ وزیر خزانہ نے دونوں ماہرین معاشیات کی ادارہ سازی، معاشی پالیسی سازی اور مختلف حیثیتوں میں معاشی انتظام کے شعبوں میں نمایاں خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں شخصیات نے ملکی مالیاتی منظر نامے کی تشکیل اور معروف مالیاتی و تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات انجام د یں ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ شاہد جاوید برکی اور شمشاد اختر جیسے تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی اور تجاویز حکومت کی معاشی پالیسیوں کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ دونوں ماہرین معاشیات نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے کیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں بھی تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہد جاوید برکی اور کی معاشی کے لیے

پڑھیں:

صنعتکار، پرائیویٹ سیکٹرز کی تجاویز سے بجٹ تیار کریں گے: وزیر خزانہ

صنعتکار، پرائیویٹ سیکٹرز کی تجاویز سے بجٹ تیار کریں گے: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے صنعتکاروں اور پرائیوٹ سیکٹرز کی مشاورت سے اچھا بجٹ تیار کیا جائے گا۔محمد اورنگزیب نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر لیڈر شپ کے ساتھ پری بجٹ ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیرخزانہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تاجر برادی سے مشاورت لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں سے 8 فروری تک بجٹ تجاویر طلب کی ہیں، سارے چیمبرز 8 تاریخ تک اپنی تجاویز دے دیں، اسی طرح ہم نے حکومتی اداروں کو بھی کہا کہ وہ بجٹ کے لیے اپنی تجاویز دیں، زرعی ٹیکس بل پنجاب، کے پی اور سندھ سے پاس ہوا ہے، امید ہے بلوچستان سے بھی زرعی ٹیکس بل جلد منظور ہوگا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے ایک سال سے زائد کی کوششیں ہیں، بڑے گروپس پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے، پورے ملک میں مہنگائی بتدریج نیچے آ رہی ہے، پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آ گیا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا لین دین قرض جات پر ہوتا ہے جسے بتدریج نیچے جانا ہے، جہاں بھی ٹارگٹ سبسڈی ہے اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، پرائیویٹ سیکٹر سے حکومت کے ساتھ ڈیل کرتا رہا ہوں، بجٹ میں کچھ لوگ خوش اور کچھ ناخوش ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بجٹ کی تیاری جنوری سے شروع کر دی ہے، درخواست کی ہے کہ جو بھی تجاویز ہیں وہ بھیج دیں، ایس ایم ایز کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے حوالے سے جائزہ لیں گے، اپریل مئی میں بزنس کمیونٹی کے افراد اپنی بجٹ تجاویز لے کر آتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بجٹ پیش کرتی ہے اور اس کے بعد اپیلوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، اس عمل میں چار ماہ کا وقت ضائع ہوتا ہے، اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد بجٹ سازی کا عمل جنوری میں ہی شروع کیا گیا، ہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو جنوری سے سنا جارہا ہے، مجھے کچھ تجاویز ملی ہیں،بجٹ پیش ہونے سے پہلے بات چیت ہونی چاہیے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم دربار لگا کر نہیں بیٹھنا چاہتے ہمیں بزنس کمیونٹی کے پاس جانا ہے، ہم نے معیشت کا ڈی این اے تبدیل کرنا ہے، برآمدات سے معاشی نمو حاصل کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان نے آج ملاقات ہوئی ہے، ٹیکس معاملات پر چیف جسٹس سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کیسوں کے فیصلے جلد آنے چاہیے تاکہ مسائل ہوں، چیف جسٹس سے قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، محمد اورنگزیب
  • ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، محمد اورنگزیب
  • معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  • سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
  • وزیر خزانہ کا سندھ اسمبلی سے زرعی ٹیکس کے قانون کی منظوری کا خیر مقدم
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے سی ای او کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • صنعتکار، پرائیویٹ سیکٹرز کی تجاویز سے بجٹ تیار کریں گے: وزیر خزانہ