ایرانی کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد جاں بحق، 16 افراد کو بچالیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
گوادر(نیوزڈیسک) پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آتشزدگی، سوار 20 افراد سمندر میں کود گئے، 3 جاں بحق ہوگئے ۔ گوادر کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے باعث کشتی میں سوار افراد سمندر میں کود گئے۔
آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور کشتی میں سوار 20 افراد میں سے 16 افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا۔ تاہم، تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق پشکان سے ہے اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔حادثے کے فوراً بعد مقامی بحری فورسز اور دیگر کشتیوں نے بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں۔
کمسن بچی پر تشدد اور خواجہ سرا گرو کے زبردستی اپنے ساتھ رکھنے کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کشتی میں
پڑھیں:
ویزوں کی اچانک منسوخی، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 130 غیر ملکی طلبا عدالت پہنچ گئے
امریکا میں 130 سے زائد بین الاقوامی طلبا نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے طالبعلمی ویزے غیر قانونی طور پر منسوخ کیے گئے، جس سے ان کی قانونی حیثیت اور مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق، ان طلبا کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ایجنسی نے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم میں ان کی حیثیت اچانک ختم کر دی، جس کے نتیجے میں انہیں گرفتاری اور ڈی پورٹ کیے جانے کا خطرہ لاحق ہوا۔
یہ شکایت پہلے جارجیا میں 11 اپریل کو 17 طلبا نے درج کرائی تھی، جس کے بعد مزید 116 طلبا بھی شامل ہو گئے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن کریک ڈاؤن میں انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بین الاقوامی طلبا نے بتایا کہ ان کے ویزے بغیر اطلاع یا وجہ کے منسوخ کیے گئے، جس سے ان کی تعلیم اور رہائش متاثر ہوئی۔
مقدمے میں امریکی اٹارنی جنرل پام بوندی، ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم اور ICE کے قائم مقام ڈائریکٹر ٹوڈ لیونز کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہت سے طلبا کو قانونی کارروائی کے خوف سے شناخت ظاہر کیے بغیر شامل کیا گیا ہے۔ ایک طالبعلم کا کہنا ہے کہ شاید اس کے پرانے ٹریفک کیس کی بنیاد پر ویزا منسوخ کیا گیا، حالانکہ وہ بند ہو چکا تھا۔ ایک بھارتی طالبعلم نے دعویٰ کیا کہ اس پر لگایا گیا شاپ لفٹنگ کا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، مگر پھر بھی اس کا ویزا منسوخ کر دیا گیا۔
طلبا عدالت سے اپیل کر رہے ہیں کہ ان کے ویزے فوری طور پر بحال کیے جائیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔