امریکا میں چور ایک لاکھ انڈے چرا کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
امریکا میں برڈ فلو وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ٹرک سے 1 لاکھ انڈوں چوری ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست وسطی پنسلوانیا میں پیش آیا، امریکا میں برڈ فلو کے باعث لاکھوں مرغیاں ہلاک ہو گئیں جس کی وجہ سے انڈوں کی رسد میں کمی آئی اور قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1 لاکھ انڈوں کی کل قیمت 40 ہزار ڈالرز کے قریب ہے۔
رپورٹ کے مطابق انڈے ایک کمپنی کے فارم کے تھے جن کو فرینکلین کاؤنٹی سے رات 8 بج کر 40 منٹ پر چوری کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مقامی حکام کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں، ہم اس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور اسے جلد حل کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکا میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی وجہ سے انڈوں کی صنعت شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکا میں کے مطابق
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں 1.14 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں
اجلاس کو بتایا گیا کہ 114416کشمیری بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے 24261 شدید غذائی قلت، 69177 عمومی غذائی قلت اور 20978 خون کی کمی کے شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک سینئر سرکاری افسر نے ایک اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ علاقے میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بات محکمہ سماجی بہبود کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری اتل ڈلو کی طرف سے بلائے گئے ایک اجلاس میں بتائی۔ 9 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کو سپلیمنٹری نیوٹریشن اسکیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور اسکیم سے استفادہ کرنے والوں میں سے 99 فیصد کی تصدیق ہو چکی ہے، اس طرح بدعنوانی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دیا گیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سنجیو ورما چیف سکریٹری اٹل ڈلو کی طرف سے جموں و کشمیر میں محکمے کی طرف سے چلائی جا رہی متعدد اسکیموں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے طلب کئے گئے اجلاس کو بریفنگ دے رہے تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 114416کشمیری بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے 24261 شدید غذائی قلت، 69177 عمومی غذائی قلت اور 20978 خون کی کمی کے شکار ہیں۔