UrduPoint:
2025-04-15@08:00:48 GMT

صدر آصف علی زرداری کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

صدر آصف علی زرداری کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی متعدد یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے.

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا بالخصوص قابل تجدیدتوانائی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انفرا اسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر غور کیا گیا صدر آصف زرداری اور چینی وزراعظم لی چیانگ کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی دونوں راہنماﺅں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

صدر آصف علی زرداری نے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا انہوں نے واضح کیا کہ علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے لیے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے بعد ازاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں ( ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب ہوئی تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے صدر آصف زرداری، وزیرخارجہ اسحاق ڈار او ر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تقریب میں شریک ہوئے.

مفاہمتی یاداشتوں کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5 ہزار ٹن یومیہ اضافے کے لیے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان ایم یو پر دستخط ہوئے محکمہ توانائی سندھ اور چین کی منگ یانگ قابل تجدید توانائی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے یادداشت کے تحت پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا سندھ اور چینی کمپنی میں کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آصف علی زرداری اور چین کے کے درمیان کے لیے

پڑھیں:

دمشق، لبنانی وزیراعظم کی ابو محمد الجولانی سے ملاقات

اپنی ایک رپورٹ میں فرانس نیوز کا کہنا تھا کہ نواف سلام کے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی از سر نو بحالی کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ایجاد کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کے وزیراعظم "نواف سلام" نے دمشق کا دورہ کیا جہاں انہوں نے "احمد الشرع" کے نام سے معروف، شام کے عبوری صدر "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ لبنان کے اس اعلیٰ سطحی وفد میں وزیراعظم کے علاوہ وزیر دفاع "میشل مینسی"، وزیر داخلہ "احمد الحجار" اور وزیر خارجہ "یوسف رجی" شامل ہیں۔ یہ ملاقات دمشق کے "الشعب محل" میں انجام پائی جہاں ابو محمد الجولانی اور شام کے عبوری وزیر خارجہ "اسعد الشیبانی" نے اپنے لبنانی مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس دورے کے حوالے سے لبنانی چینل المنار نے رپورٹ دی کہ توقع ہے کہ لبنانی وفد اس سفر کے دوران متعدد مسائل پر بات چیت کرے گا، جن میں سابقہ حکومت کے دوران شامی جیلوں میں مغوی لبنانیوں کا معاملہ، سرحدی سلامتی، سیکورٹی کشیدگی و تناو شامل ہے۔ اسی ضمن میں فرانس نیوز نے بھی ایک حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ نواف سلام کے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی از سر نو بحالی کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ایجاد کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماضی میں کئے معاہدوں کا جائزہ لینا اور مختلف شعبوں میں نئے معاہدوں کے لئے راہیں نکالنا مقصود ہے۔ یاد رہے کہ 8 دسمبر 2024ء کو "بشار الاسد" کی حکومت کے خاتمے کے 5 ماہ بعد نئی لبنانی حکومت کے کسی بھی اعلیٰ عہدہ دار کا یہ پہلا دورہ شام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دمشق، لبنانی وزیراعظم کی ابو محمد الجولانی سے ملاقات
  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  •  وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
  • پاکستانی نوجوانوں کیلئےبیرون ملک روزگار کا دروازہ کھل گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق