اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا،جیل سے بھیجے جانے والے اور موصولہ ہر خط کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ کی ہوتی ہے اس میں انتشار، دہشت، امن شکنی اور کسی کو گزند پہنچانے کی ترغیب نہ ہو،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح عمران خان نے فوج کے سربراہ یا ملک کے چیف جسٹس کو جیل سے کوئی خط ارسال نہیں کیا۔

کسی بھی زیرحراست شخص کو کوئی خط لکھنا ہو تو وہ قلم کاغذ جیل کی انتظامیہ سے حاصل کرے گا پھر اس خط کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو سونپے گا جو جیل رولز کی دفعہ 565 کے تحت اسے پڑھ کر یقینی بناکر اس میں انتشار پسندی، دہشت گردی، امن عامہ اور کسی کو گزند پہنچانے کا پیغام نہیں ہے تو وہ اسے خط مکتوب الیہ کو ارسال کرنے کی اجازت دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی طرح اگر جیل کے باہر سے کسی ملزم ومجرم کیلئے خط آتا ہے تو اس کی جانچ پڑتال کرنا اور اس میں دئیے گئے پیغام کو سنسر کرنا بھی سپرنٹنڈنٹ جیل کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے پیغام رسانی کرنا بھی ناقابل فہم ہے۔ جیل میں رہ کر اسے استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔ گفتگو کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کا مزید کہنا تھا کہ سزیافتہ ملزم یامجرم کو ہفتے میں دو ملاقاتوں کی اجازت ہوتی ہے اور اگر کوئی ملزم یامجرم ہفتے میں ایک خط سپرد قلم کرے گا تو پھر ملاقات کی ایک اجازت باقی رہ جاتی ہے۔

عمران خان کو ہفتے میں تین تین ملاقاتیں کرادی جاتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ایک خط لکھا  تھا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا گیا تھا۔

خط میں لکھا گیا تھا کہ سٹیبلشمنٹ انکے ساتھ کھڑی ہوئی تھی جو دو دفعہ کے این ار او زیادہ تھے جس سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے خط میں فوج اور عوام میں خلیج کی 6 نکات کی صورت میں نشاندہی کی گئی تھی۔وکیل فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ فوج ہماری تھی ۔

فوج قوم کیلئے قربانیاں دے رہی تھی۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ عوام فوج کے پیچھے کھڑے ہونے سے جیتی جا سکتی تھی۔خلیج عوام اور فوج کے درمیان پیدا کر دی گئی تھی جس سے دوری کا تاثر آتا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے خط میں خلیج پیدا کرنے کی وجوہات پر 6 نکات پیش کئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے مضبوط دفاتر کی توجہ مبذول کرائی کہ پالیسیز میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت تھی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔ ہمارے فوجی پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے تھے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے ضروری تھا کہ قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو لیکن افسوسناک امرتھا کہ سٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں خلیج دن بدن بڑھتی جا رہی تھی۔ اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیبلشمنٹ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت تھی تاکہ عوام اور فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور فوج کی بدنامی کو کم کیا جا سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کوئی خط فوج کے جیل کے جیل سے

پڑھیں:

عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا اور اسٹیبلشمنٹ کو اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں،سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد:

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو کوئی خط موصول نہیں ہوا اور اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل عمران خان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کو خط لکھنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

یہ پڑھیں : عمران خان کا آرمی چیف کو خط

سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک نامعلوم خط لکھنے کے معاملے کو تحریک انصاف نے ایک اور ناکام ڈرامہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے خط پر آرمی چیف کے ردعمل کا خیرمقدم کریں گے، بیرسٹر گوہر

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اول تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں اور اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو اُسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح طور پر بتاچکی ہے کہ اگر کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاست دانوں سے کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بشریٰ بی بی کا قید تنہائی میں رکھنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • عمران خان نے کوئی خط تحریر نہیں کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا انکشاف
  • بانی پی ٹی آئ نے کسی کو کوئی خط ارسال نہیں کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا انکشاف
  • عمران خان نے کسی کو کوئی خط تحریر نہیں کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا انکشاف
  • عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا اور اسٹیبلشمنٹ کو اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں،سیکیورٹی ذرائع
  • بشریٰ بی بی کی پیشی نہ ہونے پر راولپنڈی کی عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا
  • بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری
  • بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
  • بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس ،6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب