Daily Mumtaz:
2025-02-06@11:17:30 GMT

چین کی خاتون اول کی کرغزستان کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

چین کی خاتون اول کی کرغزستان کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ  پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں کرغزستان کے صدر کی اہلیہ ژاپارووا  سے ملاقات  کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پھنگ لی یوان نے جشن بہار کے تہوار کے موقع پر  سرکاری دورے پر صدر جاپاروف کے ساتھ ان کی اہلیہ  ژاپارووا    کا خیر مقدم کیا ۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور کرغزستان کے درمیان   روایتی دوستی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی    تبادلے جاری رہیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور کرغزستان خواتین، بچوں اور کمزور گروہوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں تعاون کو مضبوط کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مشترکہ طور پر فائدہ ہو۔ژاپارووا نے کرغزستان اور چین کے درمیان عوامی  اور ثقافتی  تبادلوں اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مسلسل بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے درمیان کی اہلیہ

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس چاؤ لے چی سے ملاقات

بیجنگ (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت اور چیئرمین چاؤ لے چی نے پاک چین تعلقات کی دہائیوں پر محیط گہری اور وسیع دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو پاک چین دوستی کی بنیاد قرار دیا اور عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فیز 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

فریقین نے پارلیمانی تبادلوں اور سی پیک کے سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم میں شرکت سمیت ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق، سی پیک عوامی خوشحالی پر مرکوز ترقی کی روشن مثال ہے اور دونوں ممالک اس تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 27 سال بعد اہلیہ کو طلاق دینے والے بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں بتا دیا
  • پاکستان اور قطر کے درمیان مذاکرات مؤخر،وجہ کیابنی؟
  • صدر مملکت کی چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات، پاک چین سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا گیا
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس چاؤ لے چی سے ملاقات
  • کشمیریوں سے آزادی کا خواب چھینا نہیں جا سکتا
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتیں: اہلیہ ملنے سے محروم رہیں
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں تینوں بہنوں اور 6وکلا کی ملاقاتیں، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاء کی ملاقاتیں، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی
  • نیب اور پبلک پریکیورمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط