چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی ’’پیس 2025 ‘میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آ باد :پاکستان کی فوج کی دعوت پر چینی بحری بیڑہ جو باؤتو اور گاؤ یوہو بحری جہازوں پر مشتمل ہے جو کہ فروری کے وسط میں’’پیس 2025‘‘ کثیر القومی مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں بتا یا کہ مختلف ممالک کے شریک بحری جہاز میری ٹائم ریپلینشمنٹ، انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو اور فضائی دفاع کے حوالے مشقیں کریں گے، جس کا مقصد مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی صدر نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت کریں گے
بیجنگ : نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب جمعہ کو صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقد ہوگی۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، برونائی کے سلطان حسن البلقیہ، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، ، تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا اور جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر وو وان سک سمیت غیرملکی رہنما شرکت کریں گے۔ چائنا میڈیا گروپ افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر کرے گا جب کہ شنہوا نیٹ اسے تصاویر اور متن کے ساتھ براہ راست نشر کرے گا۔اس سے قبل 7 تاریخ کی دوپہر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لیے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔