گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف ایک ہفتے میں لائحہ طے کرے،  کراچی میں قاتل ڈمپروں کولگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا  کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کیاس قدرواقعات کیوں ہیں، ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کوکچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینیگی، جس کمپنی کا ڈمپرحادثے کا ذمہ دار ہو،اس کمپنی کیخلاف کارروائی کی جائے۔سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف ایک ہفتے میں لائحہ طے کرے، سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف کارروائی کرے ورنہ میں لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازجنازہ میں شرکت کروں گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی میں ٹریفک حادثات نے 5 زندگیاں نگل لیں

فوٹو: شعیب احمد

کراچی میں ٹریفک حادثات نے 5 زندگیاں نگل لیں۔ جوہر موڑ پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 شہری جاں بحق ہوئے۔ دوسرا حادثہ ملیر کھوکھرا پار میں ہوا جہاں بےقابو بس نے ماں اور کمسن بیٹے کو کچل دیا۔

دونوں حادثات میں 5 شہری زخمی بھی ہوئے، ریسکیو اداروں کے مطابق کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 68 افراد جاں بحق اور 1040 زخمی ہوچکے ہیں۔

کراچی کا بےلگام ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا۔ کہیں ٹریلر، کہیں ٹرک، کہیں ڈمپر تو کہیں بس، روزانہ کسی نہ کسی کو کچل کر ہلاک یا زخمی کر رہے ہیں۔

آج بھی مختلف حادثات میں 5 شہری جان سے گئے۔ پہلا حادثہ گلستان جوہر ملینیم مال کے قریب ہوا جہاں اندھی رفتار سے چلنے والا ڈمپر دو موٹر سائیکلوں پر چڑھ دوڑا،  نتیجے میں میاں بیوی سمیت 3  افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت مریم، کامران اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسرا حادثہ ملیر کھوکھرا پار میں پیش آیا جہاں خراب بس کو اسٹارٹ کرنے کیلئے دھکا لگایا جا رہا تھا،  بس اسٹارٹ ہوئی تو ڈرائیور نے ایکسیلیٹر پر پورا دباؤ ڈالا ہوا تھا۔ نتیجے میں بس بے قابو ہو کر قریب کی گلی میں گھس گئی۔ یہاں پاس سے گزرنے والا موٹر سائیکل تو بچ گیا مگر گلی میں موجود خاتون اور اس کا کمسن بیٹا بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3  افراد زخمی ہوئے۔ 

ڈمپر حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ بس ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معصوم شہریوں کی زندگیاں کب تک غفلت کی بھینٹ چڑھیں گی؟ : کامران ٹیسوری
  • کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا، گورنر سندھ
  • کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھائونگا، گورنر سندھ
  • کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لی
  • کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا: گورنر سندھ
  • کراچی میں ٹریفک حادثات نے 5 زندگیاں نگل لیں
  • سندھ ہائیکورٹ‘ریٹائرڈ بلدیہ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست
  • کانیے ویسٹ کی بیوی بیانکا کو انتہائی بولڈ لباس پہننے پر کس نے مجبور کیا؟
  • جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا