الچوڑی میں پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ آئی ٹی ہب کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاک فوج اور ایس سی اور کی جانب سے ضلع شگر کے دور افتادہ علاقے ’’الچوڑی‘‘ میں آئی ٹی فری لانسنگ ہب قائم کردیا گیا ہے۔
اس پسماندہ علاقے میں آئی ٹی ہب کا قیام اس علاقے کے عوام کےلیے آئی ٹی انقلاب کے ذریعے ترقی کی نوید ثابت ہوگا۔
آئی ٹی ہب کے قیام کے یہ اقدامات SCO کے ویژن 2025 کا حصہ ہیں جس کا مقصد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانا ہے۔
اس ویژن کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی پہنچانے کے بڑے منصوبے پر کام جاری ہے اور اب تک چھوٹے بڑے 68 آئی ٹی سینٹرز قائم کیے جاچکے ہیں۔
ویژن کے تحت ان دور دراز علاقوں میں فری لانسنگ آئی ٹی ہب قائم کیے جارہے ہیں جہاں نوجوان نسل کو آن لائن روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
الچوڑی جیسے دور افتادہ علاقے میں تیز ترین انٹرنیٹ کے ساتھ فری لاننسگ آئی ٹی ہب کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے اور نوجوان نسل اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنے اور اپنے خاندان کےلیے روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر علاقہ عمائدین، سول ایڈمنسٹریشن حکام اور الچوڑی ضلع شگر کے نوجوانوں نے دور دراز علاقے میں فری لانسنگ آئی ٹی ہب کے قیام پر پاک فوج اور ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فری لانسنگ آئی ٹی
پڑھیں:
کرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سڑکیں کھولنے اور مزید جرگے کرنے پر اتفاق
پشاور میں کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق جرگے نے سڑکیں کھولنے اور جرگے کی مزید نشستیں کرنے پر اتفاق کرلیا ۔
کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق فریقین کی 14 ، 14 اراکین پر مشتمل کمیٹی کا پشاور میں جرگہ ہوا ۔ جرگے میں سڑکیں کھولنے اور جرگہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
جرگہ اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔جرگے میں بنکرزکی مسماری اور اسلحہ جمع کرانے سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے ۔
اس کے علاوہ جرگہ عمائدین نے حکومت سے متاثرین کے نقصانات کے جلد ازالہ کا بھی مطالبہ کیا۔
جرگہ اراکین نے میڈيا کو بتایاکہ سڑکیں کھولنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے ، اسلحہ اور بنکرز کی مسماری سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ امن معاہدے کے تحت اب تک 26 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان لے کر 130 گاڑیوں کا قافلہ کُرم پہنچ گیا۔