UrduPoint:
2025-02-06@10:59:32 GMT

وفاقی حکومت قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

وفاقی حکومت قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)پاکستان کا قومی قرض کم ہوگیا، وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق 2022 میں جی ڈی پی کا 73.9فیصد قرض اب گھٹ کر 67.2 فیصد رہ گیا۔یہ ن لیگ حکومت کی اہم کامیابی اور قرضے کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔ قانون کے مطابق جی ڈی پی کی مناسبت سے قومی قرض کو 60 فیصد سے کم رہنا چاہیے تاکہ قرضے اور ان پرسود پاکستانی معیشت کے لیے نقصان دہ نہ ہوں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی دورحکومت میں بے دریغ قرضے لینے کے رجحان نے بھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔پی ٹی آئی جب برسراقتدار آئی تو پاکستان پر قومی قرض 24,950 ہزار ارب روپے تھا تاہم اس کے تین سال آٹھ ماہ کے دور میں 20,558 ہزار ارب کا بیرونی اور اندرونی قرض لیا گیا جس کے بعد قومی قرض 45,538 ہزار ارب تک جا پہنچا۔آنے والی حکومتیں اسے کم نہ کر سکیں اور وہ اب 71,200ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ماتلی پولیس کی کامیاب کارروائی،سگریٹ سے بھرا ٹرک حراست میں

ماتلی(نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کے اس ایچ او محمود خان پٹھان اور انکی ٹیم بارن چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررے تھے اسی دوران ایک مشکوک لوڈنگ ٹرک کو روکا کیا دوران تلاشی 200کارٹن سگریٹ ملا جس پر FBR کا ٹیکس ادائیگی ٹریکنگ اسٹیکر نہیں لگا ہوا تھا۔اس سگریٹ کی فروخت قانونی طور پر ممنوع ہے ٹیکس چوری کے سگریٹ اسمگلنک کرنے والے شکارپور کے رہائشی صدام حسین بروہی اور کوئٹہ کے طہورخان بلوچ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ 200 کارٹن سگریٹ کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ بنتی ہے اور اس سگریٹ کے کارٹن پر حکومت کو تقریباً 50لاکھ سے 58لاکھ روپے تک ٹیکس چوری کا نقصان ہوا ہے۔ معلومات لینے کے لیے رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایاکہ ملزمان سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں اپنی تفتیش کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔ ٹیکس چوری کی یہ سگریٹ کی کھیپ کس کو پہچانی تھی۔ماتلی پولیس کی یہ کارروائی ایس ایس پی بدین شیراز نذیر عباسی کے احکامات اینٹی کرائم آور اینٹی منشیات کے خاتمے کا تسلسل ہے۔ ماتلی کے شہری حلقوں کی جانب سے ماتلی پولیس کی اس کارروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع
  • شہباز شریف حکومت کی اہم کامیابی
  • خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی
  • وفاقی حکومت کا غیر اعلانیہ طور پر افغان شہریوں کو راولپنڈی اسلام آباد سے واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • سرکاری حج سکیم، حکومت کا اخراجات میں کمی کا اعلان،حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ واپس کرنے کا فیصلہ
  • سرکاری حج اسکیم ، حکومت کا پاکستانی حجاج کرام کو4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان
  • حکومت دنیا بھر میں سب سے سستا حج پیکیج دے رہی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امورکا دعویٰ
  • حکومت کا حاجیوں کو اخراجات میں بچی رقم واپس کرنے کا اعلان
  • ماتلی پولیس کی کامیاب کارروائی،سگریٹ سے بھرا ٹرک حراست میں