کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھائونگا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا ذمے دار ہو اس کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے۔گورنر سندھ نے سندھ حکومت کو ڈمپر مافیا کے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ نے کہا
پڑھیں:
گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔میئر کراچی نے گورنر سندھ کو اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر بات چیت۔(جاری ہے)
مل کر شہر کی بہتری کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔