رمضان شوگر ملز کیس؛ اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن کورٹ نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس سے بری ہو گئے،اینٹی کرپشن عدالت نے ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
یاد رہے کہ 3فروری کو اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی جہاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے۔ وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ نالے کی تعمیر کا حکم اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نہیں دیا بلکہ نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی اور نالہ علاقے کی بہتر کیلئے بنایا گیا۔
وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پرقائم کیا گیا، نالہ صرف رمضان شوگر ملز کے لئے نہیں بلکہ اس سے 10 گاؤں استفادہ کررہے ہیں، یہ ریفرنس مضحکہ خیز سروے کی بنیاد پر بنایا گیا۔
8 فروری مینار پاکستان جلسہ: عدالت کا پی ٹی آئی کی درخواست پر شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کی عوض ضماتیں منظور کیں۔
مزید پڑھیں: 26نومبر احتجاج؛ 2پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج، 86ورکرز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پی ٹی آئی ورکرز پر 26 نومبر احتجاج کے باعث تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔