کراچی:

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں شامل آسٹریلیا کے بیٹںگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے فوری طور پر ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔

پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے مارکس اسٹونس کو آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انکی فوری طور پر ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کو اب چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں ان کا متبادل تلاش کرنا ہوگا۔

ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مارکس اسٹونس کا کہنا تھا کہ ’’میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا تاہم یہی صحیح وقت ہے کہ ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دوں۔‘‘

مزید پڑھیں؛ کمنز کی انجری! آسٹریلیا نے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے آسٹریلیا کے لیے ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا اور میں ٹیم کے ساتھ ہر لمحے کا شکر گزار ہوں۔ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا جس کی میں ہمیشہ قدر کروں گا۔

مارکس اسٹونس نے یہ بھی کہا کہ ’’پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں جانے والے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے والے آسٹریلیا کے 35 سالہ آل راؤنڈر ٹی20 فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی مارکس اسٹونس ریٹائرمنٹ کا اسکواڈ میں سٹریلیا کے ا سٹریلیا

پڑھیں:

پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ٹرافی جیتنے کےلیے پہلا قدم کل کا میچ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کےلیے کافی پرجوش ہوں، عزم یہی ہے کہ یہاں اچھا پرفارم کریں اور ٹرافی حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافی جیتنے کےلیے پراسس سے گزرنا ہوگا، پہلا قدم کل کا میچ جیتنا ہے، کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے کافی محنت کی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ پہلے انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل سکا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل پریکٹس کو ترجیح دی اس لیےپری ایونٹ پریس کانفرنس میں نہیں گیا، فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ اور کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسفہ بیگانگی اور مزدور کا استحصال
  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ٹرافی کس ٹیم نے اپنے نام کیں؟جانئے
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • پی ایس ایل 10: فاسٹ بولر احسان اللہ کس بڑی ٹیم کا حصہ بن گئے؟
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں فوری سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع
  • پی ایس ایل سیزن 10 کا آج سے آغاز، مگر اتنی خاموشی کیوں ہے؟
  • پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا
  • پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
  • کوشال مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا