ویب ڈیسک:مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔ یہ لاشیں پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی گئیں، جہاں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لاشیں وصول کیں۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، دو میتوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، جبکہ ایک میت کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد ارسلان، علی سجاد، حامد شبیر، اور اقبال وقاص شامل ہیں۔

صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

 وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل پر میتیں وصول کیں اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

مراکش کشتی واقعہ: تصدیق کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی، دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے مراکش میں کشتی کے واقعہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراکش کی بندرگاہ ڈھاکلہ کے قریب کشتی 16 جنوری کو الٹ گئی تھی، مراکش میں یہ کشتی پاکستانیوں کو لے کر جا رہی تھی۔

مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی

مراکش کشتی واقعے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لائی جائیں گی۔

ترجمان نے کہا حامد شبیر، محمد ارسلان خان، قیصر اقبال اور سجاد علی کی میتیں کل اسلام آباد لائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچادی گئیں
  • مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچادی گئیں
  • مراکش کشتی حادثہ ،ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کرلی گئی،تعلق پاکستان سے نکلا
  • مراکش کشتی حادثہ: 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت، 4 کل اسلام آباد پہنچیں گی
  • مراکش کشتی واقعہ: تصدیق کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی، دفتر خارجہ
  • مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی
  • مراکش کشتی حادثہ؛ ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل، فہرست جاری
  • مراکش کشتی حادثہ 13 ہلاک پاکستانیوں کی شناخت مکمل
  • مراکش کشتی حادثہ میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق