اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل ہے، ہم تنہا یہ جنگ نہیں لڑ سکتے،پاکستان ایک فیصد سے بھی کم گیسز کا اخراج کرتاہے ، کلائمیٹ چینج عالمی اتحاد کا متقاضی ہے۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک فیصد سے بھی کم گیسز کا اخراج کرتا ہے، تب بھی ہم موسمیاتی تبدیلی کے متاثرہ ترین ممالک میں سے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2سال قبل سیلاب سے ایک تہائی پاکستان متاثر ہوا،موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو صحت اور معاشی مسائل ہیں،پاکستان اس جنگ کو اکیلا نہیں لڑسکتا، ہمیں خطے کے ممالک کی مدد چاہیے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کیلئے پالیسی مرتب کی ہے، ہم کاربن پالیسی گرین فنانسنگ پر کام کر رہے ہیں،موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ اڑان پاکستان کے مرکزی نکات میں سے ہے،ہم اسموگ پر کنٹرول،شہری آلودگی میں کمی،پانی کی بچت،فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے پر کام کر رہے ہیں، اسی طرح سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور پر منتقلی کا کام بھی جاری ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہاکہ گرین انرجی اور گرین جابز پیدا کر رہے ہیں ، تاہم کلائمیٹ چینج عالمی اتحاد کا متقاضی ہے، صاف ستھرے پاکستان کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔انہوں نے 2022 کے سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال قبل ہمارے ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب کے سبب ڈوب گیا تھا، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو بے گھر ہونا پڑا، 1700 افراد کی جانیں گئیں، 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موسمیاتی تبدیلی سے

پڑھیں:

دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، بھارت شامل نہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)فوربز میگزین نے 2025 کے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ مرتب کی گئی اس فہرست کا تعین پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کیا گیا، ان عوامل میں قیادت، معاشی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج اور اپنے اہم اثاثوں کے باوجود بھارت کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا ہے، دوسرے نمبر پر چین، تیسرے پر روس، چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا، ساتویں نمبر پر فرانس، آٹھویں نمبر پر جاپان، نویں نمبر پر سعودی عرب اور دسویں نمبر پر اسرائیل کو رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، بھارت شامل نہیں
  • پاکستان تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال
  • موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے کلائمیٹ کورٹ بنانے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور
  • ماحولیاتی انصاف کیلئے فوری اقدامات بہت ضروری ہیں: جسٹس منصور علی شاہ
  • موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے صرف ایک خطرہ نہیں اب ایک حقیقت بن گئی ہے: احسن اقبال
  • چمپئنز ٹرافی،میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستان کے احسن رضا بھی شامل
  • کشمیری حقِ آزادی کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد میں مصروف ہیں: احسن اقبال
  • مغربی ممالک جانے کے منتظر افغانوں کو ملک بدر کر سکتے ہیں، پاکستان
  • پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں موسمیاتی استحکام کیلیے معاہدہ طے