سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ملک کے تمام ائیرپورٹس پر کارروائیاں جاری ہیں ،ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا اور ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم فلائٹ نمبر جی نائن552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا، ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا ،ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے بٹورے اور ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطاق ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل اورجعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے، جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا- انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں اور ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے میں ملوث

پڑھیں:

کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں  پادری گرفتار 

بھارت میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک پادری کو گرفتارکرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمباٹور میں واقع ایک چرچ کے پادری کو 2 نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کنگز جنریشن چرچ کے پادری جان جیبراج کو کل شام گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

37 سالہ جبراج جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوروز ہیں، وہ مہینوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے، کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اسے  تلاش کیا اور  اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں کوئمباٹور سٹی پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ملزم کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

ملزم  کے خلٓاف بچوں کے جنسی جرائم سے متعلق سخت قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف جنسی زیادتی سے متعلق دفعات لگائی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال مئی میں کوئمباٹور کے اپنے گھر میں پارٹی کے دوران نابالغوں کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی، متاثرین میں سے ایک نے حال ہی میں اس واقعے کے بارے میں اپنے ایک رشتہ دار کو بتایا، اس کے بعد سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔


یہ گرفتاری پنجاب میں ایک پادری بجندر سنگھ کو 2018 کے ریپ کیس میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے چند دن سامنے آئی ہے، شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ بجندر سنگھ نے اسے بیرون ملک لے جانے کا وعدہ کیا اور اپنے گھر میں اس کا ریپ کیا، اس نے الزام لگایا کہ ملزم نے ریپ کیویڈیو بھی بنائی  اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی۔

متعلقہ مضامین

  • کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں  پادری گرفتار 
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • کراچی: سولجز بازار سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
  • کراچی: سولجر بازار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار
  • سرگودھا: لڑکی کے اغواء کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی
  • امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین شہری بھارت کے حوالے کر دیا