Jang News:
2025-02-06@10:18:00 GMT

سندھ ہائی کورٹ نے کے 4 منصوبے پر حکمِ امتناع واپس لے لیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

سندھ ہائی کورٹ نے کے 4 منصوبے پر حکمِ امتناع واپس لے لیا

—فائل فوٹو

 سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پانی فراہمی کی منصوبے کے 4  پر حکمِ امتناع واپس لے لیا۔

مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

عدالتِ عالیہ میں سماعت کےدوران اپیل کنندہ کی وکیل فریدہ منگریو نے بتایا کہ حکمِ امتناع کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، حکومت نے جو زمین لینی ہے اس کے لیے قوانین پر عمل کرے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ حکمِ امتناع کے باوجود کام جاری تھا تو توہینِ عدالت کی درخواست دیں، تھوڑی سی زمین کے لیے عوامی اہمیت والا منصوبہ نہیں روکا جا سکتا۔

عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے کے 4 منصوبے کے لیے کام کی اجازت دے دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کیلئے سفید ہاتھی بن گیا،رپورٹ

پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی کے) کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کے لیے سفید ہاتھی بن چکا ہے، یہ نہ صرف حکومتی خزانے بلکہ عوام کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہو رہا ہےجبکہ اس کے کئی ذیلی منصوبے حکومت کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی کے حیات آباد، ڈبگری اور چمکنی ڈپو پر تعمیراتی کام تاحال سست روی کا شکار ہے، اگست 2022 میں بسیں تو چلنا شروع ہو گئی تھیں مگر منصوبے میں شامل تجارتی پلازے 7 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکے، حکام متعدد بار تکمیل کی تاریخیں دیتے رہے، لیکن ہر بار ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبہ ادھورا ہے۔

بی آر ٹی ایک منافع بخش منصوبہ ہونے کے باوجود حکومتی سبسڈی پر چل رہا ہے، جس کے باعث ہر سال حکومت کو دو ارب روپے سے زائد کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے، مسلسل خسارے کی وجہ سے کرایہ 55 روپے تک جا پہنچا جبکہ زو کارڈ کی قیمت بھی 200 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے، حکام اب تک پانچ بار تکمیل کی تاریخ دے چکے ہیں، مگر منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔

 معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا تاہم کبھی فنڈز کی قلت تو کبھی سرپرستی کی کمی، اس منصوبے کی تکمیل کب ہوگی، یہ اب بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی کمشنر لاہورکیخلاف توہین عدالت کی درخواست، عورت مارچ کی اجازت دے دی
  • جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو سینئر پیونی جج کی حیثیت سے ریٹائر
  • کراچی تا پشاور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان
  • کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں پیش رفت
  • خیبرپختونخوا کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کیلئے سفید ہاتھی بن گیا،رپورٹ
  • منصوبہ برق رفتاری، فرضی شناسی سے 72 دن میں مکمل کیا گیا، وزیراعظم
  • سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کادورہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ : 3نئے ججز نے چارج سنبھال لیا ، سنیارٹی لسٹ جاری : وکلا کی ہڑتال
  • سندھ بار اور بلوچستان بار نے اسلا م آباد ہائیکورٹ میں  ججز تعیناتی کو خوش آئند قرار دیدیا